6 فروری، 2015، 5:47 PM

چین

چین میں ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک

چین میں ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک

مہر نیوز/6 فروری/ 2015 ء : چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہچین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کی کاؤنٹی ہوئی ڈونگ میں واقع 4 منزلہ شاپنگ مال کے ویئر ہاؤس میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو کے سیکڑوں اہلکاروں اور 45 فائر ٹینڈرز نے 18 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران 17 افراد ہلاک ہو چکے تھے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال کے 9 منیجرز کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

News ID 1849547

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha